• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افرادکیخلاف مقدمات

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 10افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے،گلگشت پولیس نے ملزم یاسر سے چرس ،قادر پورراں پولیس نے ملزم نذیر سے 20لیٹر شراب، نیوملتان پولیس نے ملزم یوسف سے 1040گرام آئس ،دولت گیٹ پولیس نے ملزم حمزہ سے 10لیٹر شراب، قطب پور پولیس نے ملزم جمیل سے 110گرام چرس، ملزم قسور سے 1100گرام چرس ،ممتاز آباد پولیس نے ملزم یامین سے 20لیٹر، ملزم ثقلین سے 10لیٹر، ملزم شہزاد سے 10لیٹر اور ملزم ناصر سے 15لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،قطب پور پولیس نے جائیداد کے تنازع پر نند نے بھابھی کو مبینہ آگ لگانے کی اطلاع پر تحقیقات شروع کردی ، پولیس تھانہ بستی ملوک نے1ملزم گرفتار کر کے آتش بازی کا سامان برآمدکر لیا، تھانہ قطب پور پولیس نے انیمل سلاٹر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،سٹی جلال پور پولیس نے تیز رفتاری اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ قادر پورراں پولیس نے کم عمر بچے سے غیر اخلاقی حرکات کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ راجہ رام پولیس نے فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ دہلی گیٹ پولیس نے 13سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ صدر پولیس نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ ڈی ایچ اے پولیس نے شہری کے مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ قادر پورراں پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ ڈی ایچ اے پولیس نے ٹریفک حادثہ میں دو افراد کے زخمی ہونے کے الزام میں نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ سٹی جلال پور پولیس نے چوری کی موٹرسائیکل استعمال کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ تھانہ سیتل ماڑی اور ممتاز آباد پولیس نے پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
ملتان سے مزید