ملتان (سٹاف رپورٹر)سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو خانیوال سرکل مشتاق احمد اٹھنگل نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور بجلی چوری میں ملوث ہونے کے الزامات پر سول لائن سب ڈویژن کے اسسٹنٹ لائن مین محمد وقاص کو معطل کردیاہے اور فوری طورپر خانیوال سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ایس ڈی او سول لائن سب ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ معطل ہونے والے اہلکار کو ریلیو کیاجائے اور چارج شیٹ تیارکرکے محکمانہ کاروائی کا آغاز کیاجائے ۔