ملتان( سٹاف ر پورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے کے مقدمہ میں ملوث دودکاندار ملزمان کو 50،50ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے تھانہ ، بی زیڈ، میں درج مقدمات میں بغیر این او سی ایل پی جی فروخت کرتے ہوئے گرفتار ہونے والے دکاندار ملزمان اسلم اور شرافت کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے کے مقدمات میں ملوث 3ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے ، تھانہ سیتل ماڑی، اورگلگشت، میں درج تیز رفتاری سیکار اور موٹرسائیکل چلانے کے مقدمات میں گرفتار ملزمان ، کاشف،سجاد اور زبیر کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔