• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء انقلابی تحریک پنجاب کی باڈی کا اعلان، میاں حنیف طاہرصدرمقرر

ملتان (سٹاف رپورٹر) وکلاء انقلابی تحریک پنجاب کی باڈی کا اعلان کر دیا گیا ہے ،جس کے مطابق میاں حنیف طاہر ایڈووکیٹ کو صدر پنجاب، ملک طارق سعید ایڈووکیٹ کو سینئر نائب صدر پنجاب، سردار عبدالرؤف ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری پنجاب مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ندیم پاشا ایڈووکیٹ (ملتان) اور کلیم اللہ خان ایڈووکیٹ (بہاولپور) کو نائب صدر پنجاب نامزد کیا گیا ہے،اس کا اعلان مرکزی چیئرمین وکلاء انقلابی تحریک و ایڈووکیٹ سپریم محمد الیاس خان ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، نو منتخب عہدیداران بھی ہمراہ تھے ،انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت لاقانونیت اور آئین شکنی جیسے سنگین مسائل کی زد میں ہے اور عوام کو آئین میں فراہم کردہ بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ انہیں حالات کے پیش نظر ملکی سطح پر وکلاء انقلابی تحریک کی بنیاد رکھی گئی ہے جو آئین و قانون کی پاسداری اور وکلاء و عوام کے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کرے گی،انہوں نے ملک بھر کے آئین پسند وکلاء کو اس تحریک میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی،انہوں نے کہا کہ نو منتخب عہدیداران تین ماہ کے اندر پنجاب بھر میں تنظیم سازی مکمل کریں گے۔
ملتان سے مزید