ملتان (سٹاف رپورٹر) شبِ ضربت امیرالمومنین حضرت امام علی ؓ کے موقع پر امام بارگاہ و مسجد ابوذر غفاری نیو سنٹرل جیل موڑ ملتان سے سالانہ مجلسِ عزاء کے بعد ملتان کا پہلا مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوا جس کی قیادت انجینئر مہر سخاوت علی سیال نے کی، جلوس میں ممبر صوبائی اتحادِ بین المسلمین کمیٹی خاور شفقت بھٹہ، سید محب حسین نقوی، سید طالب حسین پرواز، الطاف حسین خان، مہر محمد اکرم، مہر غلام حسین، مہر ریاض حسین، ملک صغیر حسین۔ شہوار حسین، اسماعیل شاہ اور ملتان کے مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، سماجی و سیاسی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔عزاداروں نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہوئے حضرت علی ؓ کی عظیم قربانی، عدل و انصاف اور حق و صداقت کے پیغام کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔