ملتان(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت ضلعی محکموں کا اجلاس ہوا جس میں عیدالفطر کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے صفائی ستھرائی، سکیورٹی اور شہری سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ہدایت کی کہ عیدالفطر کے موقع پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ شہریوں کو صاف اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عید سے قبل تمام پارکس اور عوامی تفریحی مقامات پر نصب جھولوں اور رائیڈز کی مکمل انسپیکشن کی جائے اور انہیں چلانے کیلئے باقاعدہ فٹنس سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا لازمی قرار دیا جائے۔