ملتان(سٹاف رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے بھیک مانگتے کچرا چنتے 4 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئےحفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 8 سالہ اسمعیل، 11 سالہ شان، 10 سالہ سبحان، 11 سالہ نور خرم شامل ہیں بچوں کو ممتاز آباد، لاری اڈہ اور شاہ رکن عالم کالونی سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا بیورو ترجمان کے مطابق بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔