ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ بی زیڈ پولیس نے ملزم ولید سے 10لیٹر ملزم کاشف سے 5لیٹر شراب ڈی ایچ اے پولیس نے ملزم اسماعیل سے 120گرام چرس اور ممتاز آباد پولیس نے ملزم عامر سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔