ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں ایم آر آئی مشین گزشتہ پانچ روز سے خراب ہونے کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ترجمان کے مطابق ایم آر آئی مشین میں پانچ روز قبل دورانِ سروس ایک پرزہ خراب ہو گیا تھا، چونکہ مشین اس وقت سروس مینٹیننس کنٹریکٹ کے تحت ایک نجی کمپنی کے زیرِ انتظام ہے، نجی کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خراب ہونے والا پرزہ جاپان سے پاکستان منگوایا جا رہا ہے، تاہم پروازوں کے شیڈول میں خلل کے باعث اس کی ترسیل میں تاخیر ہو رہی ہے۔