ملتان ( سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کے11 مقدمات میں مطلوب سابقہ ریکارڈ یافتہ اور ٹارگٹ افینڈر ملزم گرفتار سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ٹارگٹ افینڈرز اور اشتہاریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ڈولفن اسکواڈ پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 11 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اور ٹارگٹ افینڈر ملزم عبدالشکور کو گرفتار کر لیا۔یہ اہم کارروائی انچارج ڈولفن اسکواڈ حافظ وقارالحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ عمل میں لائی۔