• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،متعدد فوڈپوائنٹس کی انسپکشن ‘بھاری جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان، خانیوال اور وہاڑی میں سویٹس یونٹس، کریانہ سٹورز، ریسٹورنٹس، میٹ شاپس اور ملک شاپس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی‘ اس دوران حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے، 40کلو بدبو دار گوشت، 24لٹر ایکسپائری مشروبات، 10کلو ناقص خوراک، 3کلو چائنہ نمک تلف کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق نادرن بائی پاس، کیان پور اور وہاڑی روڈ پر واقع 4 ریسٹورنٹس کو کھانوں کی تیاری میں چائنہ نمک کا استعمال کرنے، فریزر میں باسی خوراک کی سٹوریج ہونے اور خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے پر مجموعی طور پر 75 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اسی طرح چونگی نمبر 1 پر میٹ شاپ پر بدبودار گوشت پائےجانے پر 20 ہزار روپے ، 2 ملک شاپس کو دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائے جانے پر 15/15 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ کارروائیاں چونگی نمبر 22 اور پل مظفرآباد شیر شاہ روڈ پر کی گئیں۔ عبد الحکیم موٹر وے انٹرچینج پر بیکری کو ایکسپائری مشروبات فروخت کرنے پر 12 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزید برآں ملتان روڈ کبیروالا پر رکشہ میں کم وزن مرغیاں پائی گئی۔ 15 کلو مرغیاں تلف کر کے 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ علاؤہ ازیں گگو منڈی میں کریانہ سٹور کو پابندی کے باوجود چائنہ نمک فروخت کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
ملتان سے مزید