ملتان(سٹاف رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے زیر انتظام چائلڈ پروٹیکشن سکول میں زیر تعلیم بچوں کے سالانہ امتحانات کا آغاز کر دیا گیا چائلڈ پروٹیکشن سکول میں زیر تعلیم بچوں کے سالانہ امتحانات 14مارچ تک جاری رہیں گے چائلڈ پروٹیکشن سکول میں 90 کے قریب لاوارث بے آسرا بچے زیر تعلیم ہیں ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر نے سکول اور بچوں کے امتحانی سنٹر کا معائنہ کیا انہوں نے سکول انتظامیہ کی جانب سے سالانہ امتحانات کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔