• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اور گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، 33 مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے شہر اور گردو نواح میں ڈکیتی و چوری کے الزام میں 33مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق  تھانہ الپہ کے علاقے سلطان سے دو ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل و نقدی 19ہزار چھین کر فرار ہوگئے تھانہ گلگشت کے علاقے وحید سے موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر موبائل چھین کر لے گئے تھانہ مظفر آباد کے علاقے محمد اکرم سے ڈاکووں نے موٹرسائیکل چھین لی تھانہ نیوملتان کے علاقے فہیم حسن سے ملزمان گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ گلگشت کے علاقے عثمان کی موٹرسائیکل کوتوالی کے علاقے مائدہ کا موبائل ڈی ایچ اے کے علاقے عابد کا جانور شوکت کی نقدی و موبائل صدر کے علاقے شاہد کا گھریلو سامان ارشد کی نقدی الپہ کے علاقے زاہد کا سامان صدر شجاع آباد کے علاقے بلال شاہ سامان اکمل طلائی بالیاں و چاندی وغیرہ صدر جلالپور کے علاقے ظہور مائی کے ٹی آر وغیرہ یوسف کی موٹرسائیکل بستی ملوک کے علاقے ثنا اللہ کی مکئی مخدوم رشید کے علاقے مین ہول کے کوراور لوہاری گیٹ کے علاقے تنزیل الرحمان کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔
ملتان سے مزید