• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی، مصنوعات کی پیکیجنگ اور برانڈنگ تیکنیک پر سیشن

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کے اشتراک سے ’’فارم گیٹ سے گلوبل پلیٹ تک، باغبانی کی ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کے لیے معیاری پیکیجنگ اور برانڈنگ تیکنیک‘‘ کے عنوان سے ایک خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا افتتاح اطہر حسین کھوکھر، سی ای او پی ایچ ڈی ای سی نے کیا، اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی باغبانی مصنوعات کی برآمدات میں بے پناہ امکانات پر روشنی ڈالی اور عالمی سطح پر شناخت حاصل کرنے کے لیے جدید برانڈنگ اور پیکیجنگ کے کردار کو اجاگر کیا جب کہ دانیال اقبال نے کہا کہ بین الاقوامی منڈیوں میں داخل ہونے سے پہلے ’’برانڈ پاکستان‘‘ کو مضبوط کرنا وقت کی ضرورت ہے، محمد سرفراز اکرم نے جدید پیکیجنگ کے ذریعے ویلیو ایڈیشن کی مثالیں پیش کیں جب کہ عابد شاہ شنواری نے معیاری لیبلنگ اور پیکیجنگ تکنیک پر روشنی ڈالی جب کہ اپنے اختتامی کلمات میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی  نے کہاکہ ہمارے کسان اور نوجوان کاروباری افراد تخلیقی صلاحیت اور عزم رکھتے ہیں کہ وہ عالمی سطح پر مقابلہ کر سکیں، انہیں جدت، برانڈنگ اور سرٹیفکیشن کے صحیح امتزاج کی ضرورت ہے تاکہ اپنی صلاحیتوں کو کامیابی میں بدل سکیں۔
ملتان سے مزید