ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 31مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقے سے انصر سے چار ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل و موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے ذوالفقار سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی 60ہزار و موبائل لوٹ کر لے گئے شہزاد سے ڈاکووں نے نقدی موٹرسائیکل و موبائل چھین لیاتھانہ شاہ رکن عالم اور دولت گیٹ کے علاقے سےعرفان اور اویس کے موبائل فونز جھپٹا مارکر چھین کر ملزمان فرار ہوگئے جبکہ تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے سے حفیظ سٹی شجاع آباد کے علاقے سےظفر اقبال کی موٹرسائیکلیں بختاور شریف کا سامان راجہ رام کے علاقے صاحب یار کا پمپ صدر جلالپور کے علاقے سےنوید کی بکریاں سٹی جلالپور کے علاقے سےعامر عباس کا سامان مخدوم رشید کے علاقے سےگل محمد کے ٹی آر وغیرہ راشدہ پروین کا میٹر بجلی گلگشت کے علاقے سےاقبال کا سامان ندیم کی نقدی 65ہزار ڈی ایچ اے کے علاقے سے محسن کا موبائل الپہ کے علاقے مشتاق کا سولر راشد کی نقدی تین لاکھ و سامان نیوملتان کے علاقے سے یونس شاہ رکن عالم کے علاقے شکیل ،اسلم وزیر کے موبائلزفونز جمیل کی موٹرسائیکل سیتل ماڑی کے علاقے سے رمشا شوکت کا موبائل عبدالشکور کی موٹرسائیکل کینٹ کے علاقے سے آصف شاہ ،اجمل کی موٹرسائیکلیں محبوب احمد کا سامان مظفر آباد کے علاقے سے ثمرین رحمن کی بکریاں شاہ شمس کے علاقے سےشیراز کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔