ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 32افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ 23بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کروائے گئے۔ 20لاکھ 40ہزارروپے عائد کردہ جرمانہ میں سے 2لاکھ 50ہزارروپے جرمانہ موقع پر وصول کیا گیا۔ ملتان سرکل میں 6صارفین کو 3لاکھ20 ہزارروپے جرمانہ عائد اور 6مقدمات درج، ڈی جی خان سرکل میں 3بجلی چوروں کو 60ہزارروپے جرمانہ عائد اور 3ایف آئی آرز درج، بہاولپور سرکل میں 7افراد کو 3لاکھ80ہزارروپے جرمانہ عائد اور 3مقدمات درج، ساہیوال سرکل میں 5صارفین کو 6لاکھ20ہزارروپے جر مانہ عائد اور 5مقدمات درج، رحیم یار خان سرکل میں 2صارفین کو ایک لاکھ10ہزارروپے جرمانہ عائد اور 2ایف آئی آرز درج، مظفرگڑھ سرکل میں 6افراد کو ایک لاکھ50 ہزارروپے جرمانہ عائد اور 2مقدمات درج، بہاولنگر سرکل میں ایک صارف کو 80ہزارروپے جرمانہ عائد، خانیوال سرکل میں 2بجلی چوروں کو 3لاکھ20 ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔