• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں مطلوب شانی گینگ کا سرغنہ گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں مطلوب شانی گینگ کا سرغنہ گرفتار، دو موٹر سائیکل برآمد، متعدد مقدمات کا سراغ لگا لیا گیا، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ بوہڑگیٹ نے موٹر سائیکل چوری اورسنیچنگ کی وارداتوں میں مطلوب شانی گینگ کےسرغنہ کو گرفتار کر کے 3 لاکھ سے زائد مالیت کے 2 موٹر سائیکل برآمد کرلیے جب کہ ملزم نے دوران تفتیش وارداتوں کے متعدد مقدمات کا انکشاف بھی کیا، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 14افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نےملزمان سے بھاری مقدار میں شراب ،چرس اور آئس برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ، دوسری جانب راجہ رام پولیس نے ساجد حسین سے رائفل جب کہ بدھلہ سنت پولیس نے ملزم حسن سے پسٹل برآمد کرلیے ، سیتل ماڑی پولیس نے 9سالہ بچی سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کرنے کی اطلاع پر ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی، تھانہ چہلیک پولیس نے غیر ملکی شہری کو بغیر این او سی سفر کروانے کے الزام میں فوکل پرسن کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،اسی تھانے کی پولیس نے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،قطب پور پولیس نے خاتون اور اس کے بیٹے کو مارپیٹ اور گولی مارکر زخمی کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،سیتل ماڑی پولیس نے گاڑی سڑک کےدرمیان کھڑی کرکے ٹریفک میں خلل ڈالنے کے الزام میں ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار لیا،تھانہ کینٹ پولیس نے نوسربازی سے شہریوں کی رقم لیکر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ بی زیڈپولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیے شہری کو بوگس چیک دینے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،اسی تھانے کی پولیس نے سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے زیادتی اورزیادتی کی کوشش کرنے کے مختلف واقعات کے الزام میں تین نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
ملتان سے مزید