ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ اقبالؒ جیسا آفاقی شاعر صدیوں میں پیدا ہوتا ہے جو اپنی شاعری سے قوموں کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہو، اقبالؒ کی شاعری میں قرآن پاک اور حدیث مبارکہ کی تشریح موجود ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحیثیت مہمان خصوصی ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان اور فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے 148 ویں یوم ولادت کے سلسلے میں آڈیٹوریم یونیورسٹی گیلانی لاکالج میں سالانہ اقبال کانفرنس سے خطاب میں کیا جس کی صدارت ڈین فیکلٹی آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض نے کی، مہمانان خصوصی میں ماہر تعلیم، ادیب و صدر نظریہ پاکستان فورم ملتان پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، رکن صوبائی اسمبلی و ممبر سینڈیکیٹ بہاو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان بیگم مقصودہ انصاری، ایگزیکٹو ممبر وومن چیمبر آف کامرس مسز طاہرہ نجم، سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت داود جہانیاں ملتان مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی، چیئرمین ہیومین رائٹس کمیشن جنوبی پنجاب چوہدری ابرار حسین، محمد عقیل انصاری اور بانی و صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم تھے، سید حامد سعید کاظمی شاہ نے کہا کہ نوجوان شارٹ کٹ کی بجائے جستجو کرنے اور محنت ولگن سے منزل پانے کی کوشش کریں۔