ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی زیر صدارت کپاس کی مشینی کاشت اور چنائی کے فروغ کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کا بنیادی مقصد پاکستان کے کپاس کے شعبے میں مشینی کاشتکاری کو فروغ دینا اور جامعہ و نجی شعبے کے باہمی اشتراک کے ذریعے پیداواری لاگت کم اور کپاس کا معیار بلند کرنا تھا۔ شرکاء نے مشینی کاشت کے تصور کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ طریقہ کاشت کے ذریعے پانی کے استعمال سے زیادہ پیداوار کا حصول ممکن ہوگا۔