ملتان(سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا کے بوائز ہاسٹلز میں طالبات کی موجودگی، گارڈ ز کیخلاف محکمانہ کارروائی شروع،بتایا گیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کے دو طالبعلم عبدالستار ایدھی اور قاسم ہاسٹلز میں دو طالبات کو لیکر پہنچے تو اطلاع پاکر بی زیڈ یو سکیورٹی آفیسر انتظامیہ کے ہمراہ موقع پر پہنچےاور دونوں طالبات کو بوائز ہاسٹلز سے باہر بھیج دیا، بی زیڈ یو انتظامیہ کے مطابق بوائز ہاسٹلز میں طالبات کا داخل ہونے پر سختی سے پابندی عائد ہے،دونوں ہاسٹلز کے سکیورٹی گارڈ ز نذیر چاون اور غلام عباس کو دوران ڈیوٹی غفلت و لاپرواہی برتنے پر انتظامیہ نے تادیبی کارروائی شروع کردی۔