• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کچہری اور وانا کیڈٹ کالج پر حملہ قابل مذمت ہے، نعیم کریم

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وزیراعظم یوتھ پروگرام بلوچستان کے فوکل پرسن چوہدری نعیم کریم نے اسلام آباد کچہری اور وانا میں کیڈٹ کالج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں پاک فوج اور دیگر سیکورٹی ادارے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں جلد پاکستان سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا جائے گا بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں براہ راست ملوث ہے جس کے ثبوت پاکستان نے ہمیشہ دنیا کے سامنے پیش کئے ہیں انہوں نے خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
کوئٹہ سے مزید