• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائیاں، 33 ملزمان گرفتار،مسروقہ زرنج موٹر سائیکل، اسلحہ برآمد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں 33 ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ زرنج موٹر سائیکل، اسلحہ چھینے گئے موبائل اور ایرانی پیٹرول قبضے میں لےلیا ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد آصف خٹک کی ہدایت پرانڈسٹریل پولیس نے نذر محمد، عبدالرزاق، حکمت اللہ اور نذر محمد کو گرفتار کرکے مسروقہ زرنج برآمد کرلیا جبکہ اشتہاری ملزمان عدنان اور شاہ زیب کو بھی گرفتار کرلیا دیگر کارروائیوں میں موٹر سائیکل سنیچر ضیاء الرحمن کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ،مفرور ملزم ذیشان، یعقوب اور عوض کو گرفتارکرلیا ایک شخص نذیر احمد سے 40 لیٹر اور حبیب اللہ سے 120 لیٹر ایرانی پیٹرول، رفیق سے ایک پسٹل بمعہ راؤنڈ برآمد کیاگوالمنڈی پولیس نے 4 مفرور ملزمان امان اللہ، عبدالرؤف، عبدالمنان، محمد عمران کو گرفتار کرلیا تھانہ نیو کچلاک کے عملے نے نامزد ملزم ضیاء،اشتہاری ملزم شاہ فہد، مفرور ملزمان، شاہ زیب، احمد اللہ اور 3 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے 10 موٹر سائیکلوں سے غیر نمونہ نمبر پلیٹیں اتار لیں نیو سریاب پولیس نے شادی خان، عبدالخالق کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل برآمد کرلئے جبکہ مفرور ملزمان ظہیر احمد اور سمیع اللہ کو گرفتار کیاگیا پولیس نے 25 موٹر سائیکلوں سے غیر نمونہ نمبر پلیٹیں بھی اتاریں کیچی بیگ پولیس نے مفرور ملزمان عبدالمنان، عبدالواحد اور ایوب کو گرفتار کرکے 12 موٹر سائیکلوں سے غیر نمونہ نمبر پلیٹیں اتاریں پشتون آباد پولیس نے اشتہاری ملزم مرزا خان کو گرفتار کرکےموٹر سائیکلوں سے غیر نمونہ نمبر پلیٹیں اتاریں سول لائن پولیس نے اشتہاری ملزم دلاور کو گرفتار کیاجناح ٹاؤن پولیس نے ساجد سے ایک پسٹل بمعہ راؤنڈ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا جمیل شہید تھانہ کے عملے نے مفرور ملزم شہزاد اور نامزد ملزم نثار احمد کو گرفتار کیا پولیس نے گرفتار ملزمان کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
کوئٹہ سے مزید