کراچی(اسٹاف رپورٹر) پنڈی کے پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میں پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کے ناقابل یقین کیچ پر آئی سی سی نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کردیا۔پرستار بھی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ انہوں نے سلپ پر سدیرا سماراوکرما کا شاندار کیچ تھا جو انہوں نے حارث رؤف کی گیند پرلیا جس کے بعد پاکستان کی میچ میں واپسی ہوئی۔بابر اعظم کے اس شاندار کیچ پر جہاں شائقین کی جانب سے ان کی خوب پذیرائی کی گئی ۔ وہیں آئی سی سی نے بھی ان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لیے گئے ایک کیچ کی ویڈیو دوبارہ شیئر کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ سوشل میڈیا پر پرستاروں نے انہیں سپر مین سے تشبیہ بھی دی۔اور انہیں کیچ لیتے ہوئے تصویر میں سپر مین کا کاسٹیوم پہنادیا۔