کراچی (اسٹاف رپورٹر) سلہٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف واحدٹیسٹ کے پہلےآئر لینڈ نے8 وکٹ 270 رنز بنالئے۔ پال اسٹرلنگ نے60، کیڈ کیر مائیکل نے59، کرسٹس کیمفر نے44 اور لورکن ٹکر نے41 رنز بنائے۔ مہدی حسن میراز نے 50 اور حسن مراد نے47 رنز دے کر دو، دو وکٹ حاصل کئے۔