• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی اسنوکر: اسجد اقبال ناک آؤٹ مرحلے میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد آصف کے بعد اسجد اقبال بھی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئے ۔ تاہم شاہد آفتاب اور محمد حسنین ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ دوحہ میں اسٹیج ٹو رائونڈ میں اسجد اقبال جرمنی کے الیگزینڈر ویڈائو کو 4-2 سے شکست دے کر فیصلہ کن مرحلے میں پہنچے، اسجد نے آخری فریم میں 51 کا شاندار بریک بھی کھیلا۔ ادھر شاہد آفتاب نے قطر کے خامس ال عبیدلی کو 4-1 سے ہراکر لاسٹ 24 میں پہنچے تاہم ناک آؤٹ مرحلے میں سنگاپور کے چن کینگ کوانگ سے چار، تین سے شکست کھاگئے۔
اسپورٹس سے مزید