کراچی(اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ کوالیفائی رائونڈ میں رسائی کیلئے پاکستان ٹیم جمعرات کو ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیلے گی۔ بدھ کو سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی جس میں دونوں کپتان عماد شکیل بٹ اور رضا الکریم بابو نے تصاویر بنوائیں۔ بنگلہ دیشی ٹیم کے کوچ سیگ فرائیڈ ایکمین پاکستانی ٹیم کے سابق کوچ رہ چکے ہیں، پریس کانفرنس میں انہوں نے تسلیم کیا کہ یہ ان کی ٹیم کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے کیونکہ پاکستانی ٹیم نہ صرف رینکنگ میں بنگلہ دیش سے آگے ہے بلکہ تجربے میں بھی ۔ بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان رضا الکریم بابو نے کہا کہ پاکستان ہم سے بہتر ٹیم ہے، ہماری ٹیم میں انڈر 21 ٹیم کے سات کھلاڑی ہیں، ہم اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، میچ سے پہلے دباؤ نہیں لینا چاہتے ۔ پاکستان کے کوچ محمد عثمان نے کہا کہ کہ کوئی بھی آسانی سے نہیں جیتتا، ان کو ہوم گرائونڈ اور کرائوڈ کا ایڈوانٹیج ہوگا۔