• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی گیمز کی مشعل کل روشن کی جائے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)35 ویں قومی گیمز کی مشعل جمعے کو مزار قائد پرروشن کی جائے گی، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔ ٹارچ ریلی مزارِ قائد سے روانہ ہو کر شاہراہِ قائدین، شاہراہِ فیصل، عبداللہ ہارون روڈ، دو تلوار، عبداللہ شاہ غازی اور ساحلِ سمندر سے گزرتی ہوئی کریک کلب اور میرینا کلب تک پہنچے گی، جہاں کروز پر ٹارچ کی سیر کروائی جائے گی۔ مشعل ملک کے مختلف شہروں کا سفر طے کر کے قومی گیمز کی افتتاحی تقریب کے لئے کراچی واپس آئے گی۔

اسپورٹس سے مزید