کراچی (اسٹاف رپورٹر) قطر کے شہر دوحا میں ہونے والے ٹورنامنٹ کی تیاریوں کیلئے پاکستان شاہینز نےکراچی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستان شاہینز رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کیلئےبدھ کی صبح کراچی سے دوحا روانہ ہوگی۔ محمد عرفان خان کی قیادت میں پاکستان شاہینز اپنا پہلا میچ عمان کے خلاف 14 نومبر کو کھیلے گی۔