کراچی (اسٹاف رپورٹر) آ سٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے سڈنی کے مہنگے مضافاتی علاقے میں137سال پرانا ایک بڑا اور عالیشان گھر 16ملین آسٹریلوی ڈالرز (تقریباً 2 ارب 93 کروڑ 63لاکھ 61ہزار 600روپے) میں خرید ا ہے۔گھر کو ایک ورثہ قرار دیا جا رہا ہے ۔ 730اسکوائر میٹر رقبے پر دو منزلہ یہ گھر 1888 میں تعمیر ہوا تھا۔ جس میں 5 بیڈ رومز اور 4 باتھ رومز ہیں۔ 16ملین ڈالرز کے گھر کی خرید اس بات کا ثبوت ہے کہ پیٹ کمنز دولت کے اعتبار سے آسٹریلیا کے سرفہرست ایتھلیٹس کی صف میں ہیں۔ وہ کرکٹ معاہدوں اور اسپانسر شپ سے سالانہ 10ملین ڈالرز کماتے ہیں۔