• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی اسنوکر: محمد آصف اور اسجد اقبال آؤٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد آصف اور اسجد اقبال عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے آئو ٹ ہوگئے۔ دوحامیں محمد آصف نے ایران کے عامر سرکوش کو با آسانی شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی لیکن یہاں انہیں پولینڈ کے مائیکل سزوبرکزی سے سخت مقابلے کے بعد تین، چار سے شکست کا سامنا رہا۔ پاکستان کے اسجد اقبال بھی کوارٹر فائنل میں ہار گئے۔ آفتاب اقبال اور محمد حسنین پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید