کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ جمعہ14 نومبر سے فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ 5 ٹیمیں پچاس اوور کے 21 میچ کھیلیں گی۔ ٹیموں میں کانکررز، سٹرائیکرز، چیلنجرز، انونسیبلز اور سٹارز شامل ہیں۔ اسٹارز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ فاتح ٹیم 15 لاکھ، جبکہ رنر اپ ٹیم 10 لاکھ روپے انعام حاصل کرے گی۔