کراچی (اسپورٹس ڈیسک) بابر اعظم کی سنچری کا انتظار ختم نہ ہوسکا ۔ سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں وہ29رنز بناسکے ۔ اننگز کے ساتھ ان کی سنچری کا قحط83اننگز تک جا پہنچا۔ وہ بھارتی اسٹار ویرات کوہلی کے برابر دوسرے نمبر پر آگئے۔ اس فہرست میں سنتھ جے سوریا 88اننگز کے ساتھ سب سے اوپر ہیں۔