• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوور 40 ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان، عبدالرزاق قیادت کرینگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئی ایم سی اوور40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ٹیم کا اعلان سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر، اعجاز احمد فقیہہ نے کیا۔ سابق آل راؤنڈر عبد الرزاق قیادت کریں گے۔ لیجنڈری جاوید میانداد مینٹور، سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین ہیڈ کوچ اور اعظم خان ٹیم منیجر ہونگے۔ اسکواڈ عبد الرزاق (کپتان)، فواد عالم (نائب کپتان)، شاہد آفریدی، ذوالفقار بابر، ہمایوں فرحت (وِکٹ کیپر)، سہیل خان، تابش خان، شہریار غنی، ندیم جاوید، عرفان مشتاق، عدنان بیگ (وِکٹ کیپر)، محمد علی، عاطف مقبول، جاوید منصور، حسن ناصر، محمد سلیمان، طارق محمود اور عمران علی پر مشتمل ہے۔

اسپورٹس سے مزید