اسلام آباد (عاصم جاوید، راحت منیر ) منگل کو ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کی سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا، ایک روز قبل ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد بدھ کو جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے کانفرنس روم میں سکیورٹی سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس انعام امین منہاس، ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد ویسٹ اور ایسٹ ڈویژن کے سیشن ججز ناصر جاوید رانا، محمد یار گوندل، ڈی آئی جی سیکورٹی، اے آئی جی سپیشل برانچ، اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد گیلانی، جنرل سیکرٹری منظور احمد ججہ، ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد کے صدر نعیم گجر، جنرل سیکرٹری عبدالحلیم بوٹو، سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ایاز اور سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ کورٹس (ویسٹ) چوہدری محمد صدیق سمیت دیگر شریک ہوئے۔