• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے مفت چارٹرڈ اکاؤنٹنسی پروگرام کا آغاز

کراچی (جنگ نیوز) سیلانی اسکول آف بزنس اینڈ اسلامک لیڈرشپ اور انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد بلوچستان سمیت پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کیلئے چارٹرڈ اکاؤنٹنسی کی مفت تعلیم کے دروازے کھل گئے۔ تقریب زیتون اشرف آئی ٹی پارک میں ہوئی جس میں مولانا بشیر احمد فاروقی، آئی کیپ کے صدر سیف اللہ اور ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس کے صدر اشفاق تولہ شریک ہوئے۔ مقررین نے کہا کہ مالی مسائل کے باعث تعلیم سے محروم طلبہ کو مکمل سپورٹ دی جائے گی ۔ شراکت داری آئندہ پانچ برس تک جاری رہے گی۔

ملک بھر سے سے مزید