اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آرنے تمباکو سیکٹر کی پیداوار کی الیکٹرانک مانیٹرنگ فوری طور پر سی سی ٹی وی کیمروں کےذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ایف بی آر نے سگریٹ تیار کرنیوالے تمام تمباکو مینوفیکچررز یونٹ میں آئی پی ، سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کر دی ہے ، ایف بی آر کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق کوئی بھی شخص تمباکو مصنوعات اس وقت تک پیداواری یونٹ سے فروخت کے لیے نہیں بھیج سکے گاجب تک تمباکو مصنوعات کی پیداوار کی آئی پی ، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سے الیکٹرانک مانیٹرنگ نہیں ہوجاتی۔