کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے قتل کیس میں نامزد ملزمان کی بیرون ملک سے حوالگی کی درخواستوں پر ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کو جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ ہائی کورٹ میں قتل کیس میں نامزد ملزمان کی بیرون ملک سے حوالگی کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل محسن قادر شاہوانی نے وفاقی محکموں کی رپورٹ پیش کردی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت داخلہ کی متحدہ عرب امارات حکام کے ساتھ وڈیولنک کے ذریعے میٹنگ ہوئی ہے۔ متحدہ عرب امارت حکام تعاون نہیں کررہے۔ یو اے ای حکام ہر میٹنگ میں نئی دستاویز طلب کررہے ہیں۔