کراچی (جنگ نیوز) سنسنی اور تجسس سے بھرپور ڈرامہ سیریل ”کیس نمبر 9“ کی تازہ قسط میں کہانی ایک فیصلہ کن موڑ کی جانب بڑھ رہی ہے۔ عدالت کے بھرے کمرے میں کامران کے غیر متوقع بیان نے ناظرین اور کردار، دونوں کو حیران کردیا ہے۔ دوسری طرف ناظرین بھی یہ جاننے کے منتظر ہیں کہ کامران کا بیان انصاف کی راہ کھولے گا یا ایک نئی الجھن پیدا کرے گا؟یہ راز کھلے گا جمعرات کی شب 8 بجے ”جیو ٹی وی“ پر پیش کی جانے والی ڈرامہ سیریل ’’کیس نمبر9‘‘ کی 16ویں قسط میں جو شب 8 بجے ’’جیو ٹی وی‘‘ سے نشر کی جائے گی۔