پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے سینئر رہنما تصور حسین تارڑ، میاں محمد حنیف ، چوہدری ریاض بھاپا ، راجہ اشفاق حسین نے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس افسوسناک واقعے میں پاک وطن کے بہادر سپوتوں کی شہادت نہ صرف قومی المیہ ہے بلکہ پوری قوم کے لئے انتہائی دکھ اور صدمے کا باعث ہے۔ دہشت گرد عناصر کبھی بھی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔