کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایس ای سی پی میںمالی سال 2025کے پہلے4ماہ میں 14,802 نئی کمپنیاں رجسٹرد ہوئی ہیں ،جو ملک کے کارپوریٹ سیکٹر پر بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے، ایس ای سی پی اعلامیہ کے مطابق مجموعی رجسٹرڈ کمپنیوں میں سے 99.9 فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن(eZfile) کے ذریعے آن لائن مکمل ہوئیں۔اس طرح پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 2,72,918 ہوگئی۔ اس مدت کے دوران کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ 20.59 ارب روپے رہا ہے۔کمپنیوں کے ڈھانچے کے لحاظ سے، 59 فیصد نئی رجسٹریشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں ( PVT) کی تھیں، جب کہ 37 فیصد سنگل ممبر کمپنیوں (SMC)کی تھیں۔