کراچی (نیوزڈیسک) ہومیوپیتھک اور بایو کیمک ادویہ سازی میں دنیا کے سب سے بڑے ادارے ڈاکٹر ولمار شوابے جرمنی کی جانب سے شہر کراچی میں ایک خوبصورت اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی شہر کے علاوہ اندرون سندھ سے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز، ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض سید علی امام اور کہکشاں فیصل نے انجام دئیے ۔تقریب کے آغاز میں پاکستان اور جرمنی کے قومی ترانے پیش کئے گئے اور شوابے سے متعلق ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی۔پاکستان میں شوابے جرمنی کے پارٹنرز حمید جنرل ہومیو کے ڈاکٹر انعام الحق اور دارلادیات کے عامر حسین نے ہومیوپیتھی کے شعبے میں بہترین کارکردگی پر 30ایکسی لینس ایوارڈز تقسیم کئے جبکہ بہترین کارکردگی پر چار خصوصی ایوارڈز میر پور خاص سے ہومیوپیتھک ڈاکٹرعبدالرحیم موبیجو، حیدرآباد سے ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد اسمٰعیل نامی جبکہ کراچی سے سجاد فرید اور فرحان خان کو پیش کئے گئے۔