کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بی ایریا میں دکان پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق عزیز آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 3صدیق آباد کے قریب واقع دکان پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دکان پر موجود 30 سالہ علی حسن بانٹوا ولد محمد اسلم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،فائرنگ کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتول کی میت کو اسپتال منتقل کی اور کرائم سین یونٹ کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کئے۔