لاہور (خصوصی رپورٹر) محفوظ خوراک، صحت مند بچے،روشن مستقبل،وزیر اعلٰی پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی کا ایک اور شاندار اقدام،پنجاب فوڈ اتھارٹی اور گلوبل الائنس فار امپروڈ نیوٹریشن کے اشتراک سے غذائیت سے بھرپور فروٹ بار متعارف کرادیے گئے۔ افتتاحی تقریب میں ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچے کے لیے ہیلدی فوڈ کا انتخاب اہم ضرورت ہے، جب تک بچے کی نشوونما ٹھیک نہیں ہو گی وہ مستقبل میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے گا، حاضر دور میں والدین، بچوں اور اساتذہ کو تربیت دینے کی ضرورت ہے، جدید کمیونیکیشن کے ذریعے بچوں کو صحت بخش غذا کی طرف راغب کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔