لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے طوفانی بارشوں میں ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید کو فیلڈ ٹیمیں آپریشنل رکھنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں ڈسپوزل اسٹیشنز اور دیگر مشینری کو مکمل فعال اور مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔ نشیبی علاقوں اور انڈر پاسز سے بروقت نکاسی آب اولین ترجیح رکھی جائے۔