لاہور( جنرل رپورٹر ) گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال لاہور میں تین روزہ کثیر الشعبہ طبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جو 30 مارچ سے یکم اپریل 2026 تک جاری رہے گی۔کانفرنس کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل تھے، گلاب دیوی ایجوکیشنل کمپلیکس اور العلیم میڈیکل کالج کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی تین روزہ طبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر مسعود گوندل، پروفیسر حامد حسن اور ڈاکٹر عابد علی ہاشمی نے کہا کہ کثیر الشعبہ تعاون جدید طبی تقاضوں سے ہم آہنگ تحقیق اور علاج کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے،کانفرنس میں لاہور، اسلام آباد، کراچی، ڈی جی خان، سرگودھا اور ملتان سے تعلق رکھنے والے ماہرین، اساتذہ، محققین اور طلبہ کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔