لاہور ( جنرل رپورٹر ) ماں اور بچے کی صحت اور بروقت تشخیص میں بہتری کے لئے اے ائی کی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر غورکے حوالے سے صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اعلی سطحی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کمیونٹی آؤٹ ریچ میں اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال بارے مشاورت کی گئی-اجلاس میں مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ٹولز اور پورٹیبل الٹرا ساؤنڈ مشینوں کو آؤٹ ریچ پروگرامز کا حصہ بنائے جانے پر غورکیا گیا-اجلاس میں اے ایس ٹیکنیکل ڈاکٹر زوہیب، کیپٹن ڈاکٹر ریٹائرڈ محمد عثمان اور ڈاکٹر پرویز بھی موجود تھے ۔