لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے مطابق سالانہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر 190ورکرز، 50 گاڑیاں تبلیغی اجتماع کے صفائی انتظامات پر مامور ہیں۔