لاہور(اپنے نامہ نگار سے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ عالمی کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔پاکستان امن کا خواہاں ہے، جنگ کی بجائے مذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔ امت مسلمہ کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا یہ بات اُنہوں نے ڈسٹرکٹ صدر ویمن ونگ فیصل آباد رخسانہ قمر کی رہائش گاہ پر ان کے جواں سال بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیں،فیصل آباد آمد پر ضلعی انتظامیہ نے گورنر پنجاب کا استقبال کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر رخسانہ قمر اور ان کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کے لیے یہاں فیصل آباد پہنچا ہوں ۔