• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برصغیر میں اسلام کی روشنی پھیلانے میں صوفیائے کرام کا کردار اہم، گورنر پنجاب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی روشنی پھیلانے میں صوفیا ئے کرام کا کردار اہم ہے۔ درگاہوں پر حاضری دینے سے انسان کی روح اور ایمان کو تازگی ملتی ہے۔ اسلام میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوئی گنجائش نہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے دربار اور مزار بی بی پاکدامن پر حاضری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ گورنر پنجاب نے مزارات پر چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی اور ملک قوم کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔ گورنر پنجاب نے مزار کے احاطہ میں نوافل بھی ادا کئے۔ گورنر پنجاب نے داتا دربار پر جاری تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ بھی لیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ موجودہ دور حکومت میں مذہبی مقامات اور درگاہوں کی تزئین و آرائش قابل ستائش ہے۔
لاہور سے مزید