لاہور (خصوصی نمائندہ) اولڈ کیمکولیئنز ڈاکٹر آفتاب عالم خواجہ اور ڈاکٹر آسیہ بانو نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر پروفیسر اصغر نقی، پروفیسر ابرار اشرف اور پروفیسر تحریم فاطمہ سمیت دیگر موجود تھے۔ ڈاکٹر آفتاب عالم خواجہ کو 12 اکتوبر 1966میں کانووکیشن کے دوران ایم بی بی ایس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر گولڈ میڈل جبکہ ڈاکٹر آسیہ بانو کو 12اکتوبر 1966میں کانووکیشن کے دوران نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر سلور میڈل سے بھی نوازا گیا تھا۔